آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی: موڈیز

آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی: موڈیز

کراچی: معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل لمبے عرصے میں مضبوط ہے اور آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی۔

واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان کی معاشی نمو 5.8 فیصد تھی۔

موڈیز کے مطابق پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے معاشی ترقی کا حصہ بن رہے ہیں، خصوصاً امن، بہتر پاور سپلائی اور ترقیاتی منصوبوں نے ترقی کے مواقع بڑھائے ہیں، جس سے لمبے عرصے میں رکاوٹیں دور اور ترقی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

موڈیز کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے اور نئی حکومت کی جانب سے اداروں میں اصلاحات سے مزید بہتری آئے گی۔

مزید کہا گیا کہ ریفارم پروگرام سنبھالنا کسی بھی حکومت کے لیے مشکل کام ہے اور افسر شاہی کی کثرت، پیچیدہ سیاست اور انتظامی امور ریفارمز پروگرام کو مشکل بنا دیتے ہیں۔

موڈیز نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اچھے درجے تک بحال ہے۔

قرض کے حوالے سے پاکستان کی ریٹنگ

موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی معمولی ہے اور اس کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز اس کی قرض گیری ساکھ کا سبب ہیں۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے قرض لینے کی صلاحیت کی ریٹنگ ‘بی تھری منفی’ ہے اور یہ ریٹنگ بلند بیرونی خدشات، قرضوں لینے کی گنجائش اور مسابقت کی عکاس ہے۔

جبکہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بیرونی دباؤ اضافی ہے۔

موڈیز نے تجویز پیش کی کہ زرمبادلہ ذخائر کافی نہیں، انہیں بڑھانا ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*