آج کے فیصلے سے سچ سامنے آگیا، احتساب کا عمل اب رکنے نہیں دیں گے: وزیر اعظم

آج کے فیصلے سے سچ سامنے آگیا، احتساب کا عمل اب رکنے نہیں دیں گے: وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے سچ سامنے آگیا، عوام کا پیسہ بے دردی سے لوٹا گیا.

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ احتساب کے لئے 22 سال تک جدوجہد کی ہے.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل اب رکنے نہیں دیں گے، احتساب کا نظام مضبوط مؤثر اور شفاف بنائیں گے.

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے سچ سامنے آگیا، پاکستان مٰں غریب غریب سے غریب تر ہوگئے، امیر بیرون ملک جائیدادیں بناتے رہے.

ان کا کہنا تھا کہ 10سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، بڑے قرضوں کے باوجود عوام کی حالت پرکوئی فرق نہیں پڑا،  احتساب کاعمل ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*