آصف زرداری کواپنے سیاہ کارناموں کی وجہ سے ساری عمر جیل میں ہی گزارنی پڑیگی: نعیم الحق

آصف زرداری کواپنے سیاہ کارناموں کی وجہ سے ساری عمر جیل میں ہی گزارنی پڑیگی: نعیم الحق

 آصف زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو قوم کو حساب دینا ہوگا، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، آصف زرداری کے سیاہ کارنامے ایسے ہیں کہ ساری عمرجیل میں گزارنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اربوں، کھربوں کی کرپشن پر آصف زرداری کو اپنی پکڑ نظر آرہی ہے اس لئے وہ حربے کے طور پر ایسے بیانات دے رہے ہیں لیکن ان کے تمام منصوبے ناکام رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ

 زرداری کا وقت ختم،اب کسی کو بےوقوف نہیں بناسکتے، جیل جانے کی تیاری کریں،کرپشن پر پیپلز پارٹی کے 50 سے 60 لوگ جلد اندر ہوں گے ۔واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےملک میں قبل ازوقت انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا  کہ ملک میں انتخابات شفاف ہوتے توکپتان وزیراعظم نہ ہوتے،کپتان کوعوام کی فکر ہے نہ مہنگائی کی،کہتے ہیں ڈالرکی قدربڑھنے کاعلم نہیں تھا، ڈالرکی قدرکا توآپ نے پہلے پتہ رکھناہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کی پرواہ نہیں،ان کوتکلیف 18 ویں ترمیم کی ہے اوردباؤمجھ پرڈال رہے ہیں،میں مان بھی جاؤں تو پارٹی،سندھ، پنجاب، کے پی نہیں مانیں گے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  جس کواچانک طاقت مل جاتی ہے اس کادماغ خراب ہوجاتاہے،عوام کاساتھ رہاتوجلدان سے جان چھڑائیں گے اوران کوگھربھیج کرملک بچائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*