اثاثہ جات ریفرنس ، اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت کا تحریری حکمنانہ جاری

اثاثہ جات ریفرنس ، اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت کا تحریری حکمنانہ جاری

اسلام آباد: اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت نے تحریری حکمنانہ جاری کر دیا ۔حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی نہ ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی۔تفتیشی افسر اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرائے۔ڈاکٹر کے مطابق ملزم اسحاق ڈار کےلیے پاکستان کا سفر کرنا محفوظ نہیں ۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔احتساب عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکے ضبط ہوں گے۔احتساب عدالت کے جج نے نے کہا کہ تمام گواہ موجود ہیں لیکن ملزم اسحاق ڈار غیرحاضر ہے۔ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*