اداکارہ کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا

اداکارہ کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں اداکارائیں گزشتہ کئی دنوں سے اپنے انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ اور اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں حسیناﺅں نے ایک جیسے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ساتھ ہی کترینہ نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست بھی قرار دے دیا۔اس سے قبل بھی دیکھا گیا ہے کہ جو تصاویر کترینہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں وہی عالیہ بھی شیئر کرتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*