افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اورجنرل نکولسن نے ایک ساتھ میران شاہ کا دورہ بھی کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر جنرل قمرجاویدباجوہ نےافغانستان میں امریکی فورسز کے کردار کو سراہااور افغان فورسز کی صلاحیت بڑھانے میں آر ایس ایم کے کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان سرحد پر باہمی سیکیورٹی میکنزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریزولوٹ سپورٹ مشن باہمی سیکیورٹی میکنزم تشکیل دینے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر امریکی جنرل کو آپریشن ضرب عضب ، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو میران شاہ بازار میں پاک فوج کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی دورہ کرایا گیا، جنرل نکولسن نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن کو سراہا اور باہمی بارڈر سیکیورٹی تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*