افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے: شاہ محمود قریشی

افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے: شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سے مدد کی گزارش کی ہے، ڈو مور کہنے والوں نے آج مدد مانگی ہے۔ ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وہ 15 دسمبر کو کابل کا دورہ کریں گے، دیرپا امن کے لیے افغان قیادت سے بات چیت ہوگی۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان سے گزارش کی افغانستان میں امن کے لیے ہماری مدد کریں، کچھ دنوں بعد کابل جا کر افغان حکام سے ملاقات کروں گا، ہم افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ جب میں افغانستان گیا تو وہاں دیکھا گندم کا قحط ہے، ہمارے پاس گندم بہت زیادہ ہے اس لیے افغانستان کو تحفے میں دے دی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، سیاسی اختلافات کے با وجود مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں، کسی کو مایوس نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مل بیٹھ کر مذاکرات کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*