امیتابھ نے سب کے سامنے بہو ایشوریا کو ٹوک دیا

امیتابھ نے سب کے سامنے بہو ایشوریا کو ٹوک دیا

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا رائے بچن کو میڈیا کے سامنے بچوں کی طرح برتاؤ کرنے پر ڈانٹ پلادی۔امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن فلمی ایوارڈ شو کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آئے تو ایشوریا سسر امیتابھ بچن کو بہترین قرار دیتے ہوئے گلے لگ گئیں جس پر بگ بی نے انہیں ٹوک دیا۔امیتابھ بچن نے ڈانٹنے کے انداز میں ایشوریا کے برتاؤ کو پوتی ارادھیا کے ردعمل سے تشبیہہ دی جس پر دونوں ہی مسکرادیئے۔صحافی کی جانب سے امیتابھ سے ایوارڈز کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں 6 اداکار ہیں جس میں ان کے والد اور پوتی بھی شامل ہیں، پوتی نے  2 سال سے اداکاراؤں والی عادتیں اپنا رکھی ہیں۔امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کی آپس میں اس کیمسٹری سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ سسر اور بہو کا آپسی رشتہ دوستانہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*