اوباما اورخاتون اول کی الوداعی پارٹی

اوباما اورخاتون اول کی الوداعی پارٹی

اپنی رخصتی کو یادگار بنانے کےلیے صدر اوباما اور خاتون مشیل اوباما نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں ہالی ووڈ کے بڑے اسٹارز نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔صدر باراک اوباما 10 جنوری کواپنا آخری خطاب کریں گے اور پھر 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوجائیں گے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر اوباما اور مشیل اوباما کی جانب سے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پارٹی میں ہالی ووڈ کے بڑے اسٹارز کے علاوہ مخیر حضرات،کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور دیگر آرٹسٹوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور کسی کو بھی وڈیو بنانے کی اجازت نہیں تھی تاہم پارٹی میں موجود اسٹارز نے اپنی سیلفیز کے ذریعے دنیا کو پارٹی میں موجودگی کے بارے میں بتایا ۔پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں پال میک کارٹنی ، گلوکارہ بیونسے ، گلوکار اسٹیوی ونڈر ، ڈیوڈ لیٹرمین ، سیموئیل جیکسن ، اوپرا ونفری ، ٹام ہینکس، میریئل اسٹریپ ، رابرٹ ڈینیرو ، ڈائریکٹر جارج لوکاس، ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ اور اداکار بریڈلے کووپر شامل تھے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*