اورنگی ٹاؤن کی 8 دکانوں میں نقب زنی

اورنگی ٹاؤن کی 8 دکانوں میں نقب زنی

کراچی میں رات گئے دکانوں کے تالے توڑکر لوٹ مار کرنے کی وارداتیں جاری ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں نقب زنی کرکے 8 دکانوں کولوٹ لیا گیا۔اورنگی ٹاون سیکٹرساڑھے11 کی اقبال مارکیٹ میں رات گئے نامعلوم ملزمان آئے اور دکانوں کے تالے کاٹے، شٹر اٹھائے اور 8 دکانوں کا صفایا کردیا۔2025دکانوں پر مشتمل اس مارکیٹ کو عمومی طور پر گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک دکاندار اپنا سامان نکالنے صبح دکان پر پہنچا۔اس مارکیٹ میں موبائل فون شاپس اور پرچون کی دکانوں سمیت دیگر دکانیں واقع ہیں۔ کتنی رقم اور کیا سامان لوٹا گیا ہے اس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔دکانداروں نے واردات کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*