آئی سی سی ٹیسٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان نے دوبارہ سے 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی ٹیسٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان نے دوبارہ سے 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی ٹیسٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان نے دوبارہ سے 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی، کپتان مصباح الحق 25 ویں نمبر پر چلے گئے، وہاب ریاض پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی میں آگئے۔سڈنی ٹیسٹ میں یونس خان کی کارکردگی نے انہیں پھر سے 7 واں رینک دلا دیا،مصباح الحق شدید تنزلی کا شکار ہوئے ہیں،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز سے پہلے وہ 11 ویں نمبر پر تھے۔نئ ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔آئی سی سی پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں ، ویرات کوہلی دوسرے اور جوئے روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔بولنگ میں وہاب ریاض پہلی مرتبہ ٹاپ 20 میں آگئے،فہرست میں پہلی اور دوسری پوزیشن بھارتی بولرز ایشون اور رویندرا جدیجہ کی ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ نے تیسری پوزیشن پر ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*