آرمی چیف نے پاک چین فضائی مشق شاہین 7 کا معائنہ کیا

آرمی چیف نے پاک چین فضائی مشق شاہین 7 کا معائنہ کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور پاک چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین 7 کا معائنہ کیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کا ایئربیس پہنچنے پر ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور فضائی مشق کے بھرپور انعقاد پرپاک فضائیہ اورپیپلزلبریشن آرمی ایئرفوس کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک چین مثالی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق سے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی اور فروغ پائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*