آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی ۔پاکستانی ٹیم میں دو اسپنرز کھلائے جانے کا امکان ہےلیکن کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کنڈیشن دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔کپتان مصباح الحق نےپچھلے میچزمیں ہار کو ذہن میں نہیں رکھا، صرف کل کے میچ پر فوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا ، ریٹائرمنٹ لینی ہوتی تو یہاں کیوں بیٹھا ہوتا ،سڈنی ٹیسٹ کھیلوں گا ۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ گرین کیپس کو بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کل پچ کی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کریں گے کہ دواسپنر کھلانے ہیں یانہیں۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ میلبورن میں بھی بیٹسمینوں نے اچھی بیٹنگ کی تاہم بارش کی وجہ سے کافی پریشانی ہوئی ،ٹیم دونوں ٹیسٹ میچز میں بہتر کھیلی جبکہ برسبین میں جیت کے بہت قریب تھے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور پاکستان کے خلاف 2 اسپنرز کھلائے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*