آصف زرداری جوڑ توڑ کے نہیں توڑ پھوڑ کے بادشاہ رہے:فیاض الحسن چوہان

آصف زرداری جوڑ توڑ کے نہیں توڑ پھوڑ کے بادشاہ رہے:فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری جوڑ توڑ کے نہیں توڑ پھوڑ کے بے تاج بادشاہ تھے۔

سابق صدر کے بیان پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کو 3 سال پہلے ایک اشارہ ملا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجادوں گا اور وہ اینٹیں ڈھونڈنے دبئی چلے گئے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سال کھربوں روپے کی لوٹ مار اور بد معاشی کی، آپ جوڑ توڑ کے نہیں توڑ پھوڑ کے بے تاج بادشاہ تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*