اٹلی کے نائٹ کلب میں بھگڈر مچنے سے 6 افراد ہلاک

اٹلی کے نائٹ کلب میں بھگڈر مچنے سے 6 افراد ہلاک

روم: اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگڈر مچ جانے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جس وقت بھگڈر مچی، اُس وقت انکونا کے علاقے کورینالڈو میں واقع بلیو لینٹرن لب میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور وہاں اٹالین ریپر سفیرا ایباسٹا کی پرفارمنس جاری تھی۔

مقامی فائر سروس کے مطابق مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگڈر مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 6 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایک 16 سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ ہم ڈانس میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ہم نے ایک چھبتی ہوئی بُو محسوس ہوئی۔

عینی شاہد کے مطابق ہم لوگ خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا، جس پر ہمیں واپس جانے کا کہا گیا، جس پر بھگڈر مچ گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*