اکشے کمار ایک بار پھر نئی فلم میں منفرد کردار نبھانے کو تیار

اکشے کمار ایک بار پھر نئی فلم میں منفرد کردار نبھانے کو تیار

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اکشے کمار ایک بار پھر سلوراسکرین پر ایک نیا اور منفرد کردار نبھانے جارہے ہیں جس کا ٹیزر جاری کردیاگیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریما کگتی کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ کی نئی تاریخی اسپورٹس ڈرامہ فلم ‘گولڈمیں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ ان کے مد مقابل بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔

اس فلم کی کہانی 1948میں ہونے والے ہاکی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے جس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں گوہر خان،کنال کپور،امت سدھ،مونی رائے،ونیت کمار اور سنی کوشال بھی شامل ہیں۔

واضح رہے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ خبریں ہیں کہ یہ فلم رواں سال 15اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*