اگر دستاویزات ٹھیک نہیں تو نواز شریف آئی سی آئی جے پر مقدمہ کردیں ، عمران خان

اگر دستاویزات ٹھیک نہیں تو نواز شریف آئی سی آئی جے پر مقدمہ کردیں ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر دستاویزات ٹھیک نہیں تو نواز شریف آئی سی آئی جے پر مقدمہ کردیں ، مریم نواز شریف دو کمپنیوں کی بینیفشری مالک ہیں ، ان کے جھوٹ ثابت ہوگئے ، منی ٹریل سامنے آگیا ، عدالتی فیصلہ قبول کریں گے ، وہ سمجھتے ہیں کہ دوہفتے میں دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہزاروں دستاویزات جانچنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مریم نوازشریف دونوں کمپنیوں کی اصلی مالک تھیں، سپریم کورٹ میں جس ٹرسٹی کا ذکرکیا گیاوہ ایسا نہیں تھاوہ اصل مالک تھیں ، قطری کاخط فراڈ تھا، سپریم کورٹ میں جھوٹ بولاگیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کاقانون توڑا جائےاورپیساچوری ہو،سیاسی تنظیم اس کی نشاندہی کرتی ہے،سیاسی تنظیم کا کام ثبوت دینا نہیں ہوتا،ایف آئی اےاوردیگراداروں کی ذمےداری ہےکہ تفتیش کریں،یہ ہماری ذمےداری نہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سنا تھا کہ مریم کو دوکروڑکی گاڑی کاتحفہ مل گیا،نوازشریف اوران کےاہلخانہ کانام آئی سی آئی جےمیں آیا،آمر جمہوری اورجمہوری آمربنناچاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےپارلیمنٹ میں اوربعد میں سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا اور یہ واضح ہوجائےگاکہ نوازشریف نےعدالت اورپارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*