ایشیا کپ:بھارت کا مقابلہ آج افغانستان سے ہو گا

ایشیا کپ:بھارت کا مقابلہ آج افغانستان سے ہو گا

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کا مقابلہ آج(منگل کو) افغانستان سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت بمقابلہ افغانستان میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا ۔بھارت ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ افغانستان اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے ۔آج کے میچ کا پوائنٹس ٹیبل پر کچھ خاص اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کل بدھ کو پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہونے والا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیارکر گیا ہے اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*