ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی

ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی

ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف پر نیب میں کیس چل ریا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانےسے روک دیا اور حمزہ شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سےآف لوڈ کیا گیا، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے حکام نے آف لوڈ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے،حمزہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سلمان شہبازبھی اچانک لندن گئے لیکن واپس نہیں آئے جبکہ شہبازشریف کےدامادعلی عمران بھی بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*