ایم کیو ایم رکن اسمبلی کامران فاروق کیخلاف کیس کا چالان پیش

ایم کیو ایم رکن اسمبلی کامران فاروق کیخلاف کیس کا چالان پیش

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کے خلاف چالان نامکمل قرار دے کر واپس کردیا۔ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کے خلاف کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا تھا تاہم سرکاری وکیل کی جانب سے چالان نامکمل قراردینے پرعدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔کامران فاروق کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے تحت نبی بخش تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ان پر سانحہ بارہ مئی میں بھی ملوث ہونے کا بھی الزام ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*