ایکسچینج کمپنیوں پرعائد 16 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نوٹسز واپس

ایکسچینج کمپنیوں پرعائد 16 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نوٹسز واپس

کراچی(7نیوز) وزیرخزانہ اسحق ڈار کی ہدایت پر چیئرمین ایف بی آر نے رواں ماہ ایکسچینج کمپنیوں پرعائد کیے جانے والے16 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نوٹسز واپس لے لیے ہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ مالی سال2016-17 کے وفاقی بجٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کوفیڈرل ایکسائزڈیوٹی سے مستثنیٰ اور مزید ترغیبات کا اعلان کیا جائے۔ وزیرخزانہ نے فاریکس ایسوسی ایشن کے صدرملک محمدبوستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قانونی چینل سے ترسیلات زرکے حجم میں مزید اضافے اور منی مارکیٹ میں یکسوئی پیداکرنے کی خواہاں ہے تاکہ پاکستانی روپیہ کی قدرمستحکم ہوسکے۔ملک بوستان نے بتایا کہ فی الوقت ایکس چینج کمپنیاں33 فیصد ٹیکسوں کی ادائیگیاں کررہی ہیں جبکہ ایف بی آر اس ایف ای ڈی کو دوبارہ عائد کررہا ہے جسے وزیراعظم نوازشریف نے مارچ2014 کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ختم کردیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*