ایک ہزار روپے سے شروع کمپنی 6 لاکھ کروڑ کی مالک بن گئی

ایک ہزار روپے سے شروع کمپنی 6 لاکھ کروڑ کی مالک بن گئی

ممبئی: بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو صرف ایک ہزار روپے میں شروع کیا تھا۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کمپنی کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ریلائنس گروپ ڈھائی لاکھ افراد کا خاندان بن چکا ہے۔ 40 سال قبل دھیرو بھائی امبانی نے اس کمپنی کو صرف ایک ہزار روپے میں شروع کیا جس کے اثاثے آج 6 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ ریلائس کمپنی اب 28 ہزار شہروں، قصبوں اور 4 لاکھ گاؤں تک پہنچ گئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمپنی صرف ایک شخص کے ویژن کا نتیجہ ہے جو میرے والد دھیرو بھائی امبانی تھے۔ گزشتہ چالیس برسوں میں ہم نے جتنی ترقی کی ہے، وہ انہیں کی بدولت ہے۔ ریلائنس ان کے مضبوط کندھوں پر کھڑا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*