بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل ہوگئے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل ہوگئے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل ہوگئے ۔گزشتہ روز ان کے پیٹ میں اچانک تکلیف ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اور انہیں قے کے ساتھ تیزبخاراورجسم میں شدید درد کے باعث ممبئی کے نانا وتی اسپتال لے جایا گیا۔دھرمیندرکا علاج کرنے والے ڈاکٹروشیش اگروال کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں اب بہتری آرہی ہے تاہم فی الحال انہیں چند روز کے لیے اسپتال میں ہی زیرعلاج رکھا جائے گا اورمکمل اطمینان کے بعد ہی گھرجانے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*