برطانوی وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام

برطانوی وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام

لندن: برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ان کے حق میں 200 اور مخالفت میں 117 ووٹ ڈالے گئے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ان کی جانب سے ایک متنازعہ فیصلے کے بعد پیش کی گئی جس کے تحت برطانیہ اگلے سال مارچ تک یورپی یونین سے باہر نکل جائے گا اور اس فیصلے پر برطانیہ سمیت پورے یورپ میں فکر و مباحثہ جاری ہے، اس کے لیے بریگزٹ کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے۔تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کے 317 اراکین نےحصہ لیا، تھریسامے کے حق میں 200 اور مخالفت میں 117 ووٹ ڈالے گئے، اس دوران کنزرویٹرقانون سازوں کی اکثریت نے خفیہ رائے شماری میں ان کی تائید کی ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی کے 48 ساتھیوں نے خط لکھ کر تھریسا مے کے خلاف رائے شماری کی تجویز بھی دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*