برطانوی پولیس کی فائرنگ ،پاکستانی نژادیاسریعقوب ہلاک

برطانوی پولیس کی فائرنگ ،پاکستانی نژادیاسریعقوب ہلاک

برطانیہ کےعلاقےہڈرزفیلڈمیںپولیس کی جانب سےکیےگئےآپریشن میںپاکستانی نژادیاسریعقوب ہلاک ہوگیاہے۔ کمالیہ سے تعلق رکھنےوالےیاسریعقوب کی گاڑی سے اسلحہ برآمدکرنےکادعویٰ بھی کیاگیاہے۔یاسریعقوب کےاہل خانہ کاکہناہے کہ انکے بیٹے کوموٹروےکے جنکشن ٹوئنٹی فور پر پیر کی شب گولی ماری گئی تھی۔گولیاں ونڈاسکرین توڑتی ہوئی اسےجالگیں اور وہ دم توڑگیا،یاسر یعقوب ایک بچی کاباپ تھا۔پولیس نے اسکی گاڑی سے اسلحہ برآمدکیےجانے کابھی دعوی کیاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایم سکسٹی ٹو 62 شاہ راہ پر تین اور بریڈفورڈمیںکار روک کر مزید دو گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یعقوب پر منشیات کی اسمگلنگ کاالزام تھا اور اسے سن دوہزار دس میں قتل کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہوچکا ہے۔یعقوب کےگھر میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے۔ یاسریعقوب کےگھرکےباہر عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جن کاکہناہے کہ ہرشخص میں خرابی ہوتی ہے مگر کسی کو سڑک پراس طرح قتل کردینا،سمجھ سے بالاترہے۔اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے لواحقین شدیدصدمےسےدوچارہیں اور وہ فی الحال اس معاملےپر کوئی بیان جاری کرنانہیں چاہتے۔انڈی پین ڈینٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن واقعےکی تحقیقات کررہاہےجبکہ یاسریعقوب کابدھ کو پوسٹ مارٹم کیاجائے گا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تحقیقات پیچیدہ نوعیت کی ہیں مگر پیشرفت ہورہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*