برلن میں ٹرک سے حملہ کرنیوالا اٹلی میں ہلاک

برلن میں ٹرک سے حملہ کرنیوالا اٹلی میں ہلاک

برلن کی کرسمس مارکیٹ کا مشتبہ حملہ آور انیس العمری اٹلی کے شہر میلان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے بعد مارا گیا۔اٹلی کے وزیر داخلہ نے روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انیس العمری کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔ان کا کہنا تھا کہ میلان میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا شخص بغیر کسی شک کے برلن کرسمس مارکیٹ کا مشتبہ حملہ آور تھا۔انیس العمری کو میلان کے نزدیک ایک ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے معمولی چیکنگ کیلئے روکا اور شناختی کارڈ مانگا، جس پر تیونسی شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے انیس ہلاک ہو گیا۔اٹلی حکام کے مطابق برلن کرسمس مارکیٹ کے حملہ آور کی شناخت فنگر پرنٹس سے ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*