بھارت مہاراشٹرا: یورینئم لے جاتے ہوئے2 افراد گرفتار کر لئے گئے

بھارت مہاراشٹرا: یورینئم لے جاتے ہوئے2 افراد گرفتار کر لئے گئے

بھارت میں 2افراد کو تقریبا 9کلو خام یورینئم لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں افراد 9کلو خام یورینئم کھلے بازار میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھین میں 24کروڑ مالیت کا 9کلوخام یورینئم لے جانے والے دونوں افراد کو خفیہ اطلاع پر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔دونوں ملزمان خام یورینیئم ملک سے باہر سے لائے تھے اور اسے بھارت کی اوپن مارکیٹ مین فروخت کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار افراد کے پاس خام یورینئم ایک تھیلے میں موجود تھا۔جوہری مواد کے ساتھ موجود لیبارٹری رپورٹ میں اسکےیورینئم ہونےکےتصدیق تھی،گرفتارملزمان کےخلاف اٹامک انرجی ایکٹ 1962 کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*