بیجنگ سی پیک کی جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس، سندھ توانائی کے 3منصوبے منظور

بیجنگ سی پیک کی جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس، سندھ توانائی کے 3منصوبے منظور

بیجنگ میں سی پیک کی جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں توانائی کے 3منصوبے منظور کرلیے گئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کے ایجنڈے پر آگیا ہے۔طارق فاطمی کہتے ہیںکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے امن میں اضافہ ہو گا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یورپ کے کئی ملکوں نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں توانائی کے تین منصوبے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں منظورہوئے۔ ان منصوبوں میں حب 330 میگا واٹ، تھل نووا 330 میگا واٹ اور 1320 میگاواٹ کوئلے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔منصوبوں پر کام نئے سال میں شروع ہوگا۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کے ایجنڈے پر آگیا ہے،سندھ حکومت کو تین ماہ میں منصوبے کی فزیبلٹی جمع کرانے کاوقت دیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق کیٹی بندر منصوبے کی فزیبلٹی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ کیلئے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منظور کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*