تحریک انصاف کے لوگ نیب قانون میں تبدیلی چاہتے ہیں :نفیسہ شاہ

تحریک انصاف کے لوگ نیب قانون میں تبدیلی چاہتے ہیں :نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ نیب قانون کی وجہ سے حکومت متنازعہ ہورہی ہے ، تحریک انصاف کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ نیب قانون میں تبدیلی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کونہیں بلکہ حکومت کوجھکنا پڑتاہے، تحریک انصاف کے لوگوں پر بھی مقدمات چل رہے ہیں ، نیب جب چاہتا ہے لوگوں کو گرفتار کرلیتا ہے لیکن تحریک انصاف کے لوگوں کوگرفتار نہیں کرتا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب صرف اپو زیشن کے پیچھے ہی پڑا ہوا ہے، وزیر اطلاعات صرف چور، ڈاکو اور نہیں چھوڑیں گے کہتے ہیں ، ان کوناپ تول کر بولناچاہئے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*