تشدد کا شکارطیبہ کا طبی معائنہ آج ہوگا

تشدد کا شکارطیبہ کا طبی معائنہ آج ہوگا

تشدد کا شکار ہونے والی 10 سالہ طیبہ کا آج طبی معائنہ کیا جائے گا۔طیبہ کو والدین سمیت کرائسزسینٹر منتقل کردیا گیا۔اسلام آباد میں ایڈیشنل جج کے گھر میں تشدد کا شکار بننے والی دس برس کی طیبہ کو اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے گزشتہ روز بازیاب کرایا گیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو وکیل راجا ظہور نے لہتراڑ روڈپر ایک گھرمیں رکھا ہوا تھا، راجا ظہور نے ہی طیبہ کے والدین اور جج کے درمیان صلح بھی کرائی تھی۔ذرائع کے مطابق طیبہ کو میڈیا کی نظروں سے اوجھل کرنےکےلیےطیبہ کو روپوش کیا گیا ۔پولیس نے راجا ظہور کے گرد گھیرا تنگ کیا تو اس نے سب کچھ بتادیا جس کی نشاندہی پر طیبہ کو برآمد کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ طیبہ کو نواحی علاقے لہتراڑ روڈ کے ایک مکان بازیاب کیا گیا جو والدین سمیت پولیس کی تحویل میں ہے۔آج طیبہ کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہو گا۔ طیبہ کو والدین سمیت مجسٹریٹ کے حکم پر کرائسز سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*