تشدد کا شکارگھریلو ملازمہ اور اس کے والدین کی تلاش

تشدد کا شکارگھریلو ملازمہ اور اس کے والدین کی تلاش

تشددکا شکار ہونیوالی کم سن طیبہ اور پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے اس کے والدین کی تلاش کیلئےاسلام آباد سے فیصل آباد آنے والی پولیس نے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کو حراست میں لے لیا ۔طیبہ تشدد کیس میں راضی نامہ کے بعد سے بیٹی کو لے کر پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے والدین کی تلاش میں اسلام آباد پولیس فیصل آباد کے گاؤں جڑانوالہ کے چک 380 گ ب پہنچی تھی جہاں پولیس نے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کو حراست میں لے لیا ہے۔اس سے قبل پولیس نے طیبہ کو ملازمت پر رکھوانے والی خاتون نادرا کے بیٹے انوار کو حراست میں لیا تھا جس کی نشاندہی پر پٹھانی بی بی کے گھر چھاپہ مارا گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*