تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ جنم لے گی،: وزیر اعظم

تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ جنم لے گی،: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنا گھر ہاﺅسنگ منصوبے کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت اور سنگِ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ہیں۔ یہ منصوبہ سماج کے نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کرے گا۔ اسی منصوبہ سے 60 لاکھ نوکریاں اور تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ جنم لے گی اور بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*