تھوڑاساجھاڑوپھرا ہے جیسے پیرپھونک مارتے ہیں۔شیخ رشید

تھوڑاساجھاڑوپھرا ہے جیسے پیرپھونک مارتے ہیں۔شیخ رشید

کراچی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 مارچ سے پہلے جھاڑوپھرجائے گا۔ تھوڑاساجھاڑوپھرا ہے جیسے پیرپھونک مارتے ہیں۔
شیخ رشید نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گئے ہیں۔ چور،ڈاکواورلٹیرے قانون کے شکنجے میں آئے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی جیبیں کاٹنے والے معززکہلارہے ہیں۔ ان کی شکلوں پرلکھاہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ این آر او کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے 100 فیصدامیدہے کوئی این آراونہیں ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والے کامیاب ہوتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خودموجدہوتے ہیں۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بینظیربھٹوکی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی۔ زرداری کی وصیت پتانہیں کہاں ہوگی،اومنی یاکہیں اور؟۔ سکھر شہر کی خوبصورتی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سکھرکو خوبصورت شہرسمجھتاہوں۔ سکھرجیسے خوبصورت شہرسے بدصورت سیاستدان پیداہوئے۔ خورشیدشاہ کی چیخیں بتارہی ہیں انکی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے۔ شارک مچھلی خورشیدشاہ کے پیچھے پڑی ہے۔ جہانگیر ترین کے بارے میں ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین اچھاکارکن تھاجوایل بی ڈبلیوہوگیا۔ کرپشن کرنے والے یادرکھیں کہ کفن کی جیبیں نہیں ہوتیں۔ بلاول بھٹوکے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں کہاہے کہ خدشہ ہے بلاول اپنے والدکی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھ جائے۔ وفاقی وزیر نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*