تیسرے دن کھیل کے اختتام پرآسٹریلیانے 2وکٹ کے نقصان پر278رنز بنالئے۔

Australia's David Warner is congratulated by team mate Usman Khawaja after scoring a century against Pakistan on the third day of their second cricket test in Melbourne, Australia, Wednesday, Dec. 28, 2016. (AP Photo/Andy Brownbill)

میلبورن ۔ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے صرف2 وکٹ کے نقصان پر278رنز بنالئے۔ عثمان خواجہ 95جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ 10رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار 144رنز بنائےوہاب ریاض کی گیند آؤٹ ہوگئے،وارنر کی اننگز میں ایک چھکا اور 17چوکے شامل تھے جبکہ میٹ رنشا صرف 10رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 443رنز 9کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس میں نائب کپتان اظہر علی کی شاندار ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ میلبورن ٹیسٹ میں آج پاکستان نے 310رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگزکا آغاز کیا۔ محمد عامرجلد ہی آؤٹ ہوگئے،اظہر علی اور سہیل خان نےتیزرفتار بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 118رنز بنائے۔ جب مجموعی اسکور435پر پہنچا تو سہیل خان65گیندوں پر دھواں دار 65رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس دوران اظہر علی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کسی بھی ایشیائی بیٹسمین کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔ جب پاکستان کا اسکور 9وکٹوں کے نقصان پر 443رنز پر پہنچا تو کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے تین، تین جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 443رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 46رنز پر گری۔ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے دوسری وکٹ کی طویل شراکت میں 198رنز بنائے، اس موقع پر وارنر 144رنز بناکرآٓؤٹ ہو گے۔پاکستان کا اسکور برابر کرنے کیلئے  آسٹریلیا  کو مزید 165رنز کی ضرورت ہے جبکہ 8وکٹیں باقی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*