جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،سپریم کورٹ کا اومنی گروپ کے جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس،سپریم کورٹ کا اومنی گروپ کے جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اومنی گروپ کے جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو نوٹس جاری کردیا اور 28 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیئے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جوپہلے کاتھا،جہاں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ کی جاتی تھی، زرداری اور بلاول کے گھر کے خرچے بھی یہ کمپنیاں چلاتی تھیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر کوئی پیمپر میں ہے تو اس کیساتھ ہی جائے گا،ان کے کتوں کا کھانا اور ہیٹر کے بل بھی کوئی اور دیتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے میگامنی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جے آئی ٹی نے میگامنی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، جے آئی ٹی نے آصف زرداری گروپ، اومنی گروپ کوذمے دارقرار دےدیا۔عدالت کے حکم پر پروجیکٹر پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی رپورٹ چلا ئی گئی۔

ے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاول فیملی کاایک کروڑ20لاکھ سے زیادہ کاماہانہ خرچاان کمپنیوں سے اداکیاجاتاتھا، کراچی،لاہورکے بلاول ہاؤسزکی تعمیرکیلئے بھی جعلی اکاؤنٹس سے رقوم منتقل ہوئیں۔سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ زرداری گروپ نے53اعشاریہ4ملین کے قرضے لیے،بلاول ہاؤس کی اراضی زرداری گروپ کے نام پر ہے،اومنی گروپ سے زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی ادا کئے گئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جوپہلے کاتھا،جہاں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ کی جاتی تھی، زرداری اور بلاول کے گھر کے خرچے بھی یہ کمپنیاں چلاتی تھیں،اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسے کیوں ادا کیے گئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر کوئی پیمپر میں ہے تو اس کیساتھ ہی جائے گا،ان کے کتوں کا کھانا اور ہیٹر کے بل بھی کوئی اور دیتا تھا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے آصف زرداری کو نوٹس جاری کردیا اور 28 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*