جہلم :لیڈی ڈاکٹر کا قتل ، پولیس ملزم کو تاحال گرفتار نہ کر سکی

جہلم :لیڈی ڈاکٹر کا قتل ، پولیس ملزم کو تاحال گرفتار نہ کر سکی

جہلم میں جرمن نژاد لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ سرد خانے کرنے کی کوششیں ، دبائو یا پولیس کا مک مکا ، ملزم کو گرفتار کرنے کے باوجود تاحال گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی جبکہ تفتیشی بھی چھٹی پر چلا گیا ۔ جہلم میں شوہر نے چند روز قبل اپنی جرمن نژاد بیوی کو واپس بلا کر تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا اور پولیس کے سامنے خود کو پیش بھی کر دیا تھا تاہم پولیس نے تاحال ملزم کی گرفتاری نہیں ڈالی ہے جبکہ کیس کے تفتیشی عبدالرحمان نے ناگزیر وجوہات کا بہانہ بنا کر چھٹی لے لی ہے ۔ تفتیشی کا کہنا تھا کہ وہ چھٹی پر لاہور جا رہا ہے اور کیس کے حوالے سے اسے کوئی معلومات نہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*