حکومتی آئی ٹی سیل نے عامر خان کو بھارتی کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے اور بدنام کرنے کی مہم چلائی

حکومتی آئی ٹی سیل نے عامر خان کو بھارتی کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے اور بدنام کرنے کی مہم چلائی

سب سے بڑی جمہوریت اور آزادی اظہار کا پرچار کرنے والی مودی سرکار نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھارت میں عدم برداشت کے بیان کو بالکل برداشت نہیں کیا تھا، بی جے پی آئی ٹی سیل کی سابق ورکر نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی آئی ٹی سیل نے عامر خان کو بھارتی کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے اور بدنام کرنے کی مہم چلائی تھی۔بی جے پی آئی ٹی سیل کی سابق ورکر سادھوی کھوسلہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیل کے سربراہ اروند گپتا نے اپنے ورکرز کو ہدایت کی تھی کہ عامر خان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے اور ای کامرس کمپنی سنیپ ڈیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ عامر خان کو برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹائے۔اس مہم کے بعد اسنیپ ڈیل نے عامر خان سے اپنا کنٹریکٹ ری نیو نہیں کیا تھا،عامر خان نے نومبر 2015 میں ایک تقریب میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور عدم برداشت پر کڑی تنقید کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*