حکومت نے نئے سال کی خوشیوں سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے نئے سال کی خوشیوں سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

لاہور:۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر اعظم نے اوگرا کی سفارش پر قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق، پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 96 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 89 روپے 91 پیسے ہو گی۔مشیر خزانہ کے مطابق، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 58 روپے 37 پیسے ہو گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 74 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 64 روپے 32 پیسے ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*