حکومت نے گناہ ٹیکس کے نفاذ کے لیے کمر کس لی، سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال

حکومت نے گناہ ٹیکس کے نفاذ کے لیے کمر کس لی، سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال

حکومت نے گناہ ٹیکس کے نفاذ کے لیے کمر کس لی ہے، وزارت صحت نے گناہ ٹیکس کی سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس کی سمری وزارت خزانہ کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ سگریٹ، مشروبات پر گناہ ٹیکس عائد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ سگریٹ پیکٹ پر 10 روپے گناہ ٹیکس عائد کیا جائے، سگریٹ کی تمام کیٹگریز پر گناہ ٹیکس عائد کیا جائے گا، گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگے ہوں گے۔

 ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ملک میں سالانہ 4 ارب سے زائد سگریٹ کا پیکٹ فروخت ہوتا ہے، گناہ ٹیکس سے سالانہ 60 سے 70 ارب روپے آمدن متوقع ہے

ذرائع کے مطابق گناہ ٹیکس کابینہ کی منظوری کے بعد فوری نافذ العمل ہوگا، گناہ ٹیکس کی آمدن شعبہ صحت کی بہتری پر خرچ کی جائے گی، حاصل کردہ رقم وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*