حکومت کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا ہے کہ حکومت کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

لاہورمیں ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ حکومت کا 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔

وزیراعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کو ان کی جرأت اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیااور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*