خام تیل کی قیمت میں اضافہ 55ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

خام تیل کی قیمت میں اضافہ 55ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

نیویارک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ خام تیل کی قیمت 55 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ایشیائی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت سترہ سینٹس اضافے کے بعد 55 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 32سینٹس اضافے کے ساتھ تریپن ڈالر 40 سینٹس ہوگئی ہے۔ درآمدی ممالک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اوپیک اور نان اوپیک ممالک کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے پر اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اسی کمی کے باعث ہورہا ہے۔پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے تک اضافے کا خدشہ ہے دوسری جانب خام تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پیڑولیم مصنوعات مہنگی ہوجانے کا امکان ہے۔جبکہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 28 پیسے ، ڈیزل 1 روپے31 پیسے جبکہ ہائی اوکیٹن 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*