دبئی ٹیسٹ کا چوتھا روز: کیویز ٹیم 131 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی

دبئی ٹیسٹ کا چوتھا روز: کیویز ٹیم 131 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی

دبئی: نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز آج 131 رنز دو وکٹوں کے نقصان سے اننگز آگے بڑھائے گی۔

گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو مہمان ٹیم پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 131 رنز بنائے، روس ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور دونوں بلے باز اننگز آگے بڑھائیں گے۔

اوپننگ بلے باز جیت راول 2 اور کپتان کین ولیمسن 30 رنز بناسکے، دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح اب تک وہ 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ یاسر شاہ نے تیسری مرتبہ انجام دیا۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں کم رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے، اس سے قبل عبدالقادر اور سرفراز نواز نے 9،9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*