دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دیں، وزیراعظم نواز شریف

دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دیں، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دیں جسے پوری دنیا نے سراہا،پاکستان خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر سلامتی ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پرمضبوط معاشی وباہمی تعلقات ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کواس مقصدکےحصول کے لیے ملکر کاوشیں کرناہوں گی اور یہ تب ہی ممکن ہےجب ہم امن ،ترقی اورخوشحالی کو اپنی ترجیح بنائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہمارےلیےخطے کوجوڑنےکا وسیلہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*