سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے،بابر اعوان

سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے،بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر حکومت نے خود کمیشن بنایا تھا تو پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا قدغن ہے؟، سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے حقائق جاننا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے متاثرین کاحق ہے، ماڈل ٹاون کے متاثرین ساڑھے 3برس سے انصاف کے منتظر ہیں، آرٹیکل 19 اے شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیتاہے، حکومت رپورٹ سے متفق نہیں تو اسے ٹرائل میں جرح کرالے۔ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرہوتی ہے کیونکہ جج حلف اٹھاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*