سعودی ولی عہدکا مقامی ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے کا حکم

سعودی ولی عہدکا مقامی ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے کا حکم

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی شہریوں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے نیا حکم جاری کردیا ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق محمد بن سلمان نے مقامی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ اجرت ایک ہزار ریال کردی ہے۔تنخواہ بڑھانے کا یہ فیصلہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا۔شاہی فرمان کے مطابق یمن جنگ میں مصروف فوجیوں کی تنخواہ میں بھی پانچ ہزارریال کا اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ دنوں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں پانچ فیصد کا اضافہ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*