سعود ی عرب میں میزائل حملہ

سعود ی عرب میں میزائل حملہ

سعودی عرب کے مغربی صوبے جازان میں میزائل حملہ کیا گیاہے جس میں تین شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل حملے میں تین شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ، اتحادی افواج کا کہناہے کہ وہ ہر اس شخص کو جواب دیں گے تو کہ ان کے شہریوں کی حفاظت کیلئے خطرہ بنے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمن سے سعودی عرب کی حدود میں میزائل حملے کیے جاتے رہے ہیں جنہیں اتحادی افواج کی جانب سے ناکام بنایا جاتا رہاہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*