سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست فوری سننے سے انکار

سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست فوری سننے سے انکار

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست فوری سننے سے انکار کر دیا۔  سابق وزیر کے وکیل کا موقف تھا ان کے موکل بیمار ہے جبکہ جیل میں طبی سہولیات بھی نہیں۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا بعد از گرفتاری کی درخواست ہے اس میں اتنی جلدی کیا ہے۔ ملزم کی درخواست رولز کے تحت آفس میں جمع کرائی جائے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76 کروڑ کی کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*