سنہ 2016میں پاکستانی فنکاروں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی

سنہ 2016میں پاکستانی فنکاروں   نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی

کراچی ۔2016 پاکستان کے مشہور فنکاروں کا  مصروفیات کا سال رہا پاکستان میں بنائی گئی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستان  نوجوان فلم ڈائریکٹرز نبیل قریشی نے ایک بار میدان مارلیا ان کی فلم ایکٹر ان لاء نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکار مشکلات کا شکار ہوگئے، سال2016 میں پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلمیں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں جبکہ کوئی بھی بھارتی فلم ساز پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کام دینے کو  تیار نہیں، جس کے بعد بھارتی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں نے پاکستان میں بننے والی فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔فلموں کے حوالے سے اداکار جاوید شیخ، ماہرہ خان،عدیل ہاشمی،فہد مصطفی، مہوش حیات،شان، معمر رانا،غلام محی الدین ،صائمہ، شمعون عباسی،نور، صنم سعید، ، بشری انصاری، سعود، شفقت چیمہ، ہمایوں سعید، ایمان علی، عائشہ عمر،احسن خان،عمران عباس، محب مرزا، جمال شاہ، فواد خان، آمنہ الیاس، یاسر حسین، صبا قمر، ارمینا خان عتقیہ اوڈو، ، میرا، سونو، نصیر الدین شاہ، قرۃ العین نے فلم انڈسٹری میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔جبکہ دیگر ڈائریکٹرز میں انجم شہزاد، فاروق مینگل، خالد حسین، ندیم ہاشم، جمشید جان محمد، عاصم رضا، ناصر خان، عاشر عظیم، فرجاد نبی، نور بخاری، جمال شاہ، جواد بشیر، اظفر جعفری، احمد جمال ،حارث رشید، شہزاد رفیق، شرمین عبید چنائے، وجاہت رؤف، مہرین جبار، عظیم سجاد، عمیر فاضلی، شاہد رانا، ایم اکرم، پرویز کلیم، فیصل بخاری، سید نور،ملک رشید،نسیم حیدر شاہ، شہزاد حیدر نے سال رواں میں فلمیں بناکر فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*