سوزوکی موٹرز کی مہران اور ویگن آور کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

سوزوکی موٹرز کی مہران اور ویگن آور کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور: سوزوکی موٹرز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں10 سے 20 ہزار تک اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔ سوزوکی کی بولان، راوی، اور مہران وی ایکس اور وی ایکس آر کی قیمتوں میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ویگن آر کی قمیت میں 20 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 10 لاکھ 74 ہزار ہو گی جبکہ ویگن آر وی کی نئی قیمت 11 لاکھ چودہ ہزار ہو گی۔ مہران کی قیمت 6 لاکھ نواسی ہزار جبکہ وی ایکس آر کی قیمت 7 لاکھ 42 ہزار ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*