سٹیٹ بنک نے تارکین وطن کیلئے آسان ترسیل زر اکاﺅنٹ متعارف کرا دیا

سٹیٹ بنک نے تارکین وطن کیلئے آسان ترسیل زر اکاﺅنٹ متعارف کرا دیا

سٹیٹ بنک نے تارکین وطن کی رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے آسان ریمنٹس اکاﺅنٹ متعارف کرا دیا۔ آسان ریمنٹس اکاﺅنٹ کی زیادہ سے زیادہ حد 20 لاکھ روپے ہوگی۔ آسان ریمنٹس اکاﺅنٹس سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالے جاسکیں گے۔ یومیہ فنڈز ٹرانسفر کی حد 50 ہزار روپے ہوگی۔ علاوہ ازیں سٹیٹ بنک نے اسلامک بینکنگ کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اسلامی بنکوں کے اثاثوں میں جولائی سے ستمبر کے دوران 48 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ستمبر کے اختتام پر اسلامی بنکوں کے اثاثے 2048 ارب روپے ہوگئے۔ اسلامی بنکوں کے ڈیپازٹس 1729 ارب روپے ہوگئے۔ ملک میں اسلامی بنک برانچوں کانیٹ ورک 2368 ہوگیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*